ن لیگ کی موجودہ آرمی چیف سے ڈیل کا عمران خان پہلے ہی بتا چکے: سوشل میڈیا صارف
ایک سوشل میڈیا صارف نے سینئر صحافی ندیم ملک کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ن لیگ کی موجودہ آرمی چیف سے ڈیل کا عمران خان بتا چکے ہیں۔
سینئر صحافی وتجزیہ نگار ندیم ملک کا اپنے پروگرام میں کہنا تھا کہ جب قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف اقتدار میں تھے اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی کا وقت آیا تو ان کی تعیناتی سے پہلے مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ میں سے کچھ لوگ جن میں شہباز شریف یا نوازشریف کے قریبی ساتھی بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کے سسر کے ساتھ خفیہ مذاکرات کرتے ہوئے۔
ندیم ملک کا کہنا تھا کہ خفیہ ملاقاتوں میں یہ معاملات طے کیے جا رہے تھے کہ اگر مسلم لیگ ن یا نوازشریف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف لگا دیتے ہیں تو وہ آکر کیا کریں گے؟اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان سے مسلم لیگ ن بہت تنگ تھی جس پر ان کی طرف سے جنرل قمر جاوید باجوہ کے سسر کے سامنے ایک فرمائش یہ بھی رکھی گئی کہ جنرل رضوان کو آرمی چیف لگنے کے بعد ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں حقیقت بیان کر رہا ہوں اس میں ایک لفظ کی بھی کمی بیشی نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے فرمائش کی گئی کہ جنرل رضوان کو فارغ کرنے کے علاوہ ان کے قریبی جنرل نوید مختار کو اس عہدے پر تعینات کیا جائیگا۔ جنرل باجوہ آرمی چیف بنے تو حیرت انگیز طور پر انہوں نے نہ صرف جنرل رضوان کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا بلکہ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی بھی تعینات کر دیا۔
سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: نوازشریف جو بھی آرمی چیف لگاتا ہے وہ ڈیل کر کے ہی لگاتا ہے۔ جنرل باجوہ سے ڈی کی گئی تھی کہ وہ جنرل رضوان کو عہدے سے ہٹا کر جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کرینگے اور جنرل باجوہ نے ایسا ہی کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان موجودہ آرمی چیف سے مسلم لیگ ن کی جو ڈیل (لندن پلان) ہوئی ہے اس کا سب کو پہلے ہی بتا چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1704516833171116344
ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئےایک صارف نے لکھا کہ: جرنیل زرخرید غلام ہیں ! نوازشریف کو ان کی قیمت کا پتہ ہے اور وہ اس سے بھی دس فیصد اضافی دیتا ہے جس سے جرنیل بھاگ بھاگ کے اپنی پتلونیں ڈھیلی کرتے ہیں ن لیگ کے لیے!
ایک صارف نے لکھا کہ:مجھے یاد ہے جب جنرل رضوان نے استعفیٰ دیا تھا تو مریم نے کچھ ایسی ٹوئیٹ کی تھی جس میں بہارو ں کے آنے کا ذکر تھا مگر اب وہ ٹوئیٹ غائب ہے!
ایک صارف نے لکھا کہ: اپنی طرف سے شیر بنے پھرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ملک میں واپس آنے کی ہمت نہیں ہے، ہر دور حکومت میں ہی ذلت سے ملک سے نکالے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1704528448046211579
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nadeem-mail-live-ee.jpg