
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے اپنی پارٹی کے منشور کو دہراتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینا اور بنیادی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگ خیبرپختونخواہ کے سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری امتیاز احمد رانجھا بھی موجود تھے۔
اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال روز بروز نئی شکل اختیار کر رہی ہے، جلد سیاسی بادل چھٹ جائیں گے، جس کے بعدموسم صاف ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینا اور بنیادی مسائل کا حل ہمارے منشور کا حصہ ہے، جبکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر وقت عوام کو فوری ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے آئندہ بھی اپنا مثبت سیاسی کردار ادا کرنے کا عز م کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو ترجیح دی ہے جب بھی موقع ملا عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، ن آئندہ بھی اپنا مثبت سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7pervaizelahichimkni.jpg