
14 فروری سے متعلق جعلی نوٹیفکیشنز شیئر کرنے کے معاملے پر صحافی امبر رحیم شمسی اور وزیراعلی پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشہوانی کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھوک۔
تفصیلات کے مطابق امبر رحیم شمسی نے ٹویٹر پر 14 فروری کے حوالےسے مختلف تعلیمی اداروں کے جعلی نوٹیفکیشنز شیئر کیے جس میں ویلنٹائنز ڈے کے مقابلے میں جامعات میں "حیا ڈے" منانے سے متعلق ہدایات دی گئی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1493092877102030850
امبر رحیم شمسی نے یہ نوٹیفکیشنز شیئر کرتے ہوئے "ہیپی ویلنٹائنز ڈے" لکھا، تھوڑی ہی دیر بعد انہوں نے اپنی ہی ٹویٹ میں شیئر کیے گئے پنجاب یونیورسٹی کے نوٹیفکیشن پر پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے جعلی قرار دیئے جانے کی ٹویٹ شیئر کی اور کہا کہ یہ والا جعلی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1493094656447369216
امبر رحیم شمسی کی جانب سے یہ نوٹیفکیشنز شیئر کرنے کے جواب میں جماعت اسلامی کی رہنما ڈاکٹر سمیعہ راحیل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ سے اتنی غیر ذمہ دارانہ پوسٹ کی توقع نہیں تھی۔
https://twitter.com/x/status/1493103579699290121
امبر نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خبر کے طور پر نہیں لکھی۔ ایک موڈ اور ٹرینڈ ہے جس کی نشاندہی کی تھی۔ کبھی کبھی انسان غیر سنجیدگی میں بھی ٹویٹ کر لیتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1493108167441588225
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے فوکل پرسن اظہر مشہوانی نے امبر کی جانب سے جعلی نوٹیفکیشنز شیئر کرنے پر ردعمل دیا اور کہا کہ"جیالا فیک نیوز ایسوسی ایشن جعلی مواد شیئر کرتے ہوئے"۔
https://twitter.com/x/status/1493171558042460161
امبر نے جواب دیا کہ اگر آپ کے نزدیک ویلنٹائنز ڈے کی مناسبت سے کوئی لطیفہ شیئر کرنا ایک خبر ہے تو آپ کو آرام کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1493172478482563077
اظہر مشہوانی نے کہا کہ میں نے تو خبر کی بات بھی نہیں کی، اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ ایڈیٹ کی ہوئی تصاویر شیئر کرنا ایک مذاق ہے توآپ کو اپنا پیشہ تبدیل کرلینا چاہیے، مگر صفر اعشاریہ صفر 5 فیصد کے برین سیل رکھنے والا جیالا اور کیا کرسکتا ہے؟۔
https://twitter.com/x/status/1493196743529447426
https://twitter.com/x/status/1493193412102828035
امبر رحیم شمسی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خوشی پھیلانے کیلئے شکریہ، کہیں مجھے اس بات کی بھی وضاحت کی ضرورت تو نہیں ہے؟
https://twitter.com/x/status/1493196602651074571
اظہر مشہوانی نے اس لفظی جنگ کو سمیٹنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ چلیں اب آگے بڑھتے ہیں جس کے جواب میں امبر رحیم شمسی نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے ساتھ عام لوگوں کی طرح برتاؤ کیا جاسکتا ہے؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9amberazahar.jpg