
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھی بابراعظم کے حق میں بیان دیتے ہوئے ان پر ہونے والے تنقید پر ناپسندیدگی کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نےقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر ہونے والی تنقید اور ان کی پرائیویٹ چیٹ کو لیک کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ناگواری کا اظہار کیا ہے۔
مائیکل وان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس طرح بابراعظم کی تحقیر ہورہی ہے مجھے بالکل پسند نہیں آیا، بابر دنیا کرکٹ کے ایک بہترین بیٹسمین اور ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران ہی بابراعظم کے خلاف تنازعات کھڑا کرنا انتہائی افسوسناک ہے، کپتانی یا پرفارمنس سے متعلق باتوں کو ورلڈ کپ کے بعد دیکھا جاسکتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1719277117672763649
خیال رہے کہ بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خصوصا کپتان بابراعظم شدید تنقید کی زد میں ہیں، ایسے میں سابق کرکٹر راشد لطیف نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران دعویٰ کیا کہ بابراعظم چیئرمین پی سی بی سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر چیئرمین انہیں نظر انداز کررہے ہیں۔
بعد ازاں پی سی بی ترجمان اور خود چیئرمین نےاس دعوے کی تردید کی اور پھر پی سی بی کے سی ای او کے ساتھ بابراعظم کی گفتگو کا ایک سکرین شاٹ منظر عام پر آیا جس کے بعد سابق کرکٹرز، اسپورٹس جرنسلٹس اور کرکٹ شائقین نے پی سی بی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6bababrazamsjmichalvughn.png