
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کےجج جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس طار محمو د جہانگیری کے خلاف چلنے والی سوشل میڈیا مہم کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے 9 جولائی کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1809940188002717838
اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس طارق محمود نے بطور وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، وہ ایک قابل اور محنتی جج ہیں، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1809929449950925166
ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بار ایسوسی ایشن جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف چلائی جانے والی بدنیتی پر مبنی مہم کی مذمت کرتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14tariqjahangirjkdjdjd.png