
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں احتساب کا جامع نظام ہونا چاہیے ، ججز ، جرنیل اور بیوروکریٹس ، سیاستدانوں کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سدار سلیم حیدر اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایف پی سی سی آئی لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر گورنر پنجاب نے ایف پی سی سی آئی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سزا و جزا کے عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ایران اور چین میں کرپٹ لوگوں کو لٹکایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں بھی احتساب کا ایسا جامع نظام ہونا چاہیے جہاں سب کا احتساب ممکن ہوسکے، ججز ، جرنیلوں ، بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب تک فاٹا کے لوگوں کو سہولیات نہیں دی جائیں گی انہیں ٹیکس زون میں کیسے لایا جاسکتا ہے؟ ریاست نے جو وعدے کیے تھے فاٹا کے لوگوں کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں وگرنہ حالات خراب ہوجائیں گے، ملک میں زراعت اور صنعت کے شعبوں کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12saleelhaiidekjdjd.png