zain10
Senator (1k+ posts)
آج میں بینک کے باہر قطار میں کھڑا تھا تو مجھ سے آگے کھڑے شخص کی کوئی عزیزہ ماسک لگائے بغیر بینک میں داخل ہونے لگی تو سیکیورٹی گارڈ نے اسے روک دیا
اس شخص نے جو مجھ سے آگے کھڑا تھا اپنا ماسک اتار کر اس عورت کو دیا وہ اسے لگائے بینک میں چلی گئی۔ عورت نے باہر نکلنے پر ماسک واپس کر دیا تو اس شخص نے دوبارہ اپنے منہ پہ لگا لیا
ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ ایک آدمی اندرجانے لگا تو اس کے پاس بھی ماسک نہیں تھا تو میرے آگے کھڑے اس محسن نے پھر وہی ماسک اتار کر اس آدمی کو دے دیا۔ باہر نکلنے پر اس آدمی نے شکریہ کے ساتھ وہ ماسک واپس کیا تو اس شخص نے وہی ماسک دوبارہ اپنے منہ پر لگا لیا
وبا کے ان مشکل حالات میں محبت اور ایثار کا یہ جذبہ دیکھ کر میری تو آنکھیں ہی نم ہو گئیں
اللہ ہی مالک ہے اس قوم کا