
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے مجھے ٹیم سے باہر نکالا گیا ہے میرے مداحوں نے کرکٹ دیکھنا چھوڑ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد نے یہ دعویٰ کرکٹ پاکستان کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا کے باہر پوری دنیا ہے، میں جب حقیقی زندگی میں مداحوں سے ملتا ہوں تو وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے میرے نا کھیلنے کی وجہ سے کرکٹ دیکھنا چھوڑ دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک میرے چاہنے والے اور مداح موجود ہیں میں اپنی محنت جاری رکھوں گا، اپنی ذات اور کھیل سے متعلق اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کررہا ہوں، میں ڈیڑھ سال تک انجری کا شکار رہا مگر میں نے یہ بات بتا کر لوگوں کی ہمدردیاں بٹورنے کی کوشش نہیں کی، اب میں ریکور ہوکر واپس آگیا ہے۔
پاکستانی بیٹسمین نے مزید کہا کہ میں نے ماضی قریب میں جتنی کرکٹ کھیلی اس میں اچھی پرفارمنس دی، مگر طویل عرصے کے بعد کرکٹ میں واپس آنا بہت مشکل ہوتا ہے، سب کی نظریں آپ پر لگی ہوتی ہیں ، میں نے اسی لیے سوشل میڈیا کا استعمال بھی بہت کم کردیا ہے، مجھ پر تنقید کرنےو الے آج خود سب سے زیادہ ٹویٹس کررہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی سے متعلق سوال کے جواب میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ میں ان دونوں کیلئے دعاگو ہوں، اللہ کرے وہ اپنی فارم کو برقرار رکھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahmed-she11121.jpg