
پاکستان میں تعینات جاپانی قونصل جنرل کراچی میں چند روز پہلے تجرباتی طور پر چلائی گئی گرین لائن بس میں سفر کرنے پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات جاپان کے قونصل جنرل توشیکازو ایسو مورا اپنے عملے کے ہمراہ عام مسافروں کی طرح گرین لائن میں سفر کرنے کیلئے مرکزی اسٹیشن نمائش سے بس میں سوار ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت ان کے ہمراہ پولیس اتاشی اور دیگر سفارتی عملہ موجود تھا تاہم قونصل جنرل نے کسی بھی قسم کے پروٹوکول کے بغیر ٹکٹ کاؤنٹر کے سامنے لگی قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری پر ٹکٹ خریدا اور ٹرمینل میں داخل ہوکر بس کے انتظار کیلئے کھڑے ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق بس کے آنے کے بعد قونصل جنرل دیگر مسافروں کے ہمراہ بس میں سوار ہوئے اور بس میں سوار ہوکر دستیاب نشستوں میں سے ایک پر بیٹھ گئے، انہوں نے اس سفر کے دوران باریک بینی سے کراچی میں چلنے والی اس گرین لائن بس کا جائزہ لیا۔
https://twitter.com/x/status/1475750019840028676
جاپانی قونصل جنرل نمائش سے گولیمار کے بس اسٹاپ تک گرین لائن میں سفر کرتے رہے اور گولیمار اسٹیشن پر بس سے اتر گئے اس موقع پر انہوں نے مسافروں اور دیگر افراد سے گفتگو کی اور گرین لائن کے سفر پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
قونصل جنرل نے کہا کہ ہمارے ملک جاپان میں یہ ایک عام چیز ہے مگر کراچی میں یہ جدید سہولت دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی تاہم یہ سہولت ابھی نامکمل ہے اور اس میں چند ایک خامیاں بھی ہیں، امید ہے سروس کے مکمل ہونے تک یہ خامیاں بھی دور کردی جائیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4japacounsec.jpg