جاپانی ایئرپورٹ سے 2 قینچیاں غائب ہونے پر 36 پروازیں منسوخ

qainchai1h11.jpg


جاپان کے ایک ایئرپورٹ کے قریب موجود دکان سے قینچیاں غائب ہونے کے باعث متعدد 36 پروازیں منسوخ اور 200 سے زیادہ کے تاخیر کا شکار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر ہوکائیدو میں واقع نیو چیتو ایئرپورٹ کے بورڈنگ گیٹ کے قریب موجود دکان سے 2 قینچیاں غائب ہو گئیں جس پر کھلبلی مچ گئی اور 36 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا اور 200 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

جاپانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی حکام کی طرف سے ایئرپورٹ پر واقع دکان سے 10 بجے صبح 2 قینچیاں غائب ہونے پر دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔

ایئرپورٹ پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مسافروں کی دوبارہ سے 2 گھنٹے کے قریب تلاشی کا عمل جاری رہا اور پھر بورڈنگ کروائی گئی اور 36 پروازیں فوری طور پر منسوخ کر دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق قینچیاں غائب ہونے کے بعد 200 سے زیادہ پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور دوبارہ سے سکیورٹی چیکنگ کی وجہ سے ایئرپورٹ پر موجود مسافر بھی پریشان ہو گئے۔ واقعہ کے بعد مسافر کئی گھنٹے تک ایئرپورٹ پر ہی پھنسے رہے تاہم تقریباً 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد ایئرپورٹ پر پروازوں کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیا گیا۔

ایئرپورٹ کے سکیورٹی حکام کی طرف سے دوسرے دن تصدیق کی گئی کہ دکان سے غائب ہونے والے دونوں قینچیاں اگلے دن دکان کے قریب سے ہی مل گئی تھیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ جاپان میں ان دنوں سالانہ حکومتی چھٹیاں ہیں اس لیے شہری اپنے مقامی علاقوں میں جانے کے لیے سفر کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے نیو چیتو ایئرپورٹ پر معمول سے زائد رش تھا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ کے بعد ایئرپورٹ پر منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والے تمام مقامی پروازیں تھیں اور مذکورہ ایئرپورٹ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے قریبی شہر میں واقع ہے۔ نیوچیتو ایئرپورٹ کا شمار جاپان کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں کیا جاتا ہے جہاں سے ہر روز متعدد پروازیں اندرون و بیرون ملک جاتی ہیں۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
...zaroor ye shop security k baad terminal building k andar rahi hogi.
Lekin
Sawaal ye hai ki aisaa item becha hi kiun ja raha tha.
Security k baad duty free shops mein koi bhi aisaa Samaan poori duniya k Airports par biktaa jis say dahshat gardi ka khatrah ho.
Zaroor koi aur wajah rahi hogi.
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
...zaroor ye shop security k baad terminal building k andar rahi hogi.
Lekin
Sawaal ye hai ki aisaa item becha hi kiun ja raha tha.
Security k baad duty free shops mein koi bhi aisaa Samaan poori duniya k Airports par biktaa jis say dahshat gardi ka khatrah ho.

Zaroor koi aur wajah rahi hogi.

Zabardast
celebration cricket GIF by KingfisherWorld
 

Back
Top