
قومی ٹیسٹ کرکٹ حارث سہیل اور بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کے درمیان چند روز قبل تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد فیصل اقبال چھٹی پر چلے گئے۔
نجی خبررساں ادارے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل فیصل آباد میں ایک میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ حارث سہیل اور بلوچستان ٹیم کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ٹیم کے سینئر کھلاڑی متحد ہوگئے۔
اکھٹے ہونے والے کھلاڑیوں میں اوپنر امام الحق، عمران بٹ اور حارث سہیل شامل ہیں۔
حارث سہیل نے فیصل اقبال کے رویے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا اور ہیڈ کوچ کی شکایت کی۔
کرکٹ بورڈ نے جب فیصل اقبال سے اس واقعے سے متعلق استفسار کیا تو انہوں نے جواب دینے کے بجائے ذہنی دباؤ میں ہونے کا جواز پیش کرکے چھٹی کی درخواست کردی اور چھٹی لے کر گھر چلے گئے۔
یادرہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ فیصل اقبال کی کسی کھلاڑی سے تلخ کلامی ہوئی ہو اس سے قبل کچھ عرصہ پہلے فیصل اقبال اور کھلاڑی وسیم حیدر کے درمیان بھی شدید تلخ کلامی ہوئی تھی
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/haris-s1h1h12.jpg