
ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے وفاقی وزیر بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔
نجی چینل کے پروگرام میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاقی وزیر بریگیڈیر (ر) اعجاز شاہ ملک کو رہنے کے قابل نہیں سمجھتے ہیں۔اعجاز شاہ نے اپنے بیٹے کو اثاثے بیچ کر بیرون ملک چلے جانے کا مشورہ دیا ہے۔
اس پر ملیکہ بخاری نے کہا کہ جاوید لطیف سچ کہہ رہے ہیں یا جھوٹ اسکا جواب اعجازشاہ خود دیں گے، وہ اس وقت یہاں موجود نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے جاوید چوہدری نے بھی جاوید لطیف سے منسوب یہ دعویٰ اپنے کالم میں لکھا تھا جس کی اعجازشاہ نے تردید کی۔
جاوید چوہدری نے میاں جاوید لطیف کا حوالہ دیکر اپنے کالم میں لکھا تھا کہ اعجاز شاہ نے جاوید لطیف کی موجودگی میں کہا تھا کہ ننکانہ میں ہماری آبائی زمینیں ہیں‘ وہ تمہیں خاندان کے لوگ نہیں بیچنے دیں گے لیکن میں نے زندگی میں جو کچھ کمایا اور جو کچھ بنایا وہ تم بیچ دو اور کسی پرسکون ملک میں جا کر آباد ہو جاؤ‘ ملک کے حالات ٹھیک ہونے کا امکان نظر نہیں آ رہا‘
جاوید چوہدری کے مطابق اعجاز شاہ کا کہنا تھا میں نے جب فوج میں کمیشن لیا تھا تو ڈالر ساڑھے تین روپے میں ملتا تھا‘ میں خود اس قیمت پر ڈالر خریدتا تھا لیکن یہ اب 178 روپے کا ہو چکا ہے لہٰذا آپ خود بتائیں ملک اور معیشت کیسے چلے گی؟
بعدازاں صحافی طارق متین نے اعجاز شاہ کو فون کیا اور واقعے کی تصدیق کرنا چاہی تو اعجازشاہ نے اسکی واضح الفاظ میں تردید کی اور کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی، میں جاوید لطیف کو اچھی طرح جانتا ہوں، میں اس کے سامنے ایسی بات کیوں کروں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/javii1i1i122.jpg