
مسلم ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف نے وفاقی وزیر مراد سعید سے معافی مانگ لی۔مراد سعید کو اپنے بیٹوں کی طرح قراردیدیا
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مراد سعید میرے بیٹوں کی طرح ہیں ان کی بہنیں میری بہنوں کی طرح ہیں میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا غلط تھا، عمران خان نے یہ کلچرکو دوبارہ شروع کیا، کسی طور پر بھی کسی کی فیملی کے بارے میں نازیبا زبان اسعتمال نہیں کرنی چاہیے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مراد سعید پارلیمنٹ میں جس قسم کی زبان استعمال کرتے ہیں یہ سب جانتے ہیں لیکن میں نے اس وقت جو الفاظ استعمال کیے تھے تب بھی شرمندہ تھا اور اب بھی معذرت کرتا ہوں۔
تحریک عدم اعتماد کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد دنوں میں آئے گی، فون کالز کا استعمال نہ ہوا تو پی ٹی آئی سے بہت لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے۔
واضح رہے کہ جاوید لطیف نے کچھ سال قبل وفاقی وزیر مراد سعید اور انکی بہنوں سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی تھی جس پر جاوید لطیف اور مرادسعید میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ گزشتہ روز بھی مراد سعید نے اپنی پریس کانفرنس میں اسکا تذکرہ کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/javdii1i12i.jpg