
ڈان نیوز کے پروگرام لائیو ود عادل شاہزیب میں میزبان نے سوال کیا کہ مجیب الرحمان شامی لاہور کے سینئر صحافی ہیں تو وہ بتائیں کہ چونکہ اب جام کمال کا جام خالی ہو چکا ہے کیا اب اگلی باری عثمان بزدار کی بھی ہو سکتی ہے۔ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار نے کہا کہ ان کی پوزیشن مضبوط ہے۔
مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ عثمان بزدار کی پوزیشن جوں کی توں ہے کیونکہ ان کے خلاف پی ٹی آئی کے اندر کسی قسم کی کوئی بغاوت نہیں ہے۔ رہی بات ان کے اتحادیوں کی تو وہ بھی عثمان بزدار کی قیادت سے مطمئن ہیں اس لیے ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ ان کو گھر بھیجا جائے گا۔
میزبان نے سوال کیا کہ نواز شریف کی واپسی کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔ جس پر مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ ہمارے جو ادارے ہیں ان کی کوشش اور خواہش ہو گی کہ وہ اب غیر جانبدار صرف ہوں نہ بلکہ نظر بھی آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے الیکشن قریب آ رہا ہے جماعتیں اس متعلق فکر بند ہیں کہ وہ پرفارم کریں تاکہ الیکشن میں کامیابی ان کا ہی مقدر ہو۔
مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اب منظر پہلے سے بدل چکا ہے ایک صفحے والی باتیں پرانی ہو چکی ہیں اور اپوزیشن میں ایک نئی توانائی آ رہی ہے۔ ان جماعتوں کی جانب سے سڑکوں پر آنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب حکومت کے لیے اس طرح کا سکون کا وقت ختم ہو گیا جیسے گزشتہ 3 سال تھے اب کوئی نہ کوئی ہنگامہ یا نئے سے نیا مسئلہ سر اٹھاتا رہے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/L8xdGcV/jam-kmaal.jpg
Last edited by a moderator: