
سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں جسے چاہے عروج پر پہنچادیا جائے، جسے چاہے تنقید کا نشانہ بناکر گرادیا جائے، ان دنوں اداکارہ ثنا جاوید تنقید کی زد میں ہیں، ایک میک آرٹسٹ کی جانب سے اداکارہ کے رویئے کے حوالے سے پوسٹ کے بعد دیگر معروف شخصیات کی جانب سے بھی تنقید کی گئی۔
ثناجاوید نے خود پر منفی رویے کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا،اداکارہ نے ان الزامات کو لیگل نوٹس کے ساتھ حل کرنے کا فیصلہ کیا اور مداحوں کو اس کی اطلاع انسٹاگرام پر دی۔
اداکارہ نے کہا کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں مجھے ہر طرح کے جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں، نفرت انگیز تقریر اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا،لوگوں کے ایک گروپ کی طرف سے میرے خلاف ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ایک مہم شروع کی، جس سے ناصرف مجھے بلکہ میرے خاندان کو شدید صدمہ پہنچا ہے، میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ لوگ کتنے کم عقل ہو سکتے ہیں اور ہر کوئی تمام حقائق کو جانے بغیر کتنی تیزی سے ان کی باتوں میں آ بھی جاتا ہے۔
ثناجاوید نے کہا کہ جہاں تک واقعہ کا تعلق ہے تو ہر کوئی کہانی کا ایک رخ جانتا ہے اور میں اس پر تبصرہ کرنے اور بحث کرنے سے انکار کروں گی، کیونکہ میرے لیے ان واقعات کا تذکرہ کرنا بھی ناگوار اور شرمناک ہے،میں اس معاملے کو قانونی طریقے سے نمٹاؤں گی کیونکہ میں اپنے کام سے پیار کرتی ہوں اور اسے انتہائی احترام کے ساتھ رکھتی ہوں،اپنے پورے کیریئر میں میں نے اپنے ساتھیوں اور ساتھیوں کا انتہائی احترام کرتے ہوئے اپنی بنیاد اور اپنی دیانت کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی ہے اور بدلے میں بھی اسی کی توقع رکھتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ اب یہ معاملہ قانونی حکام کے پاس ہے اور میں لوگوں کے اس گروہ کے خلاف تمام قانونی آپشنز پر عمل کروں گی۔
اپنے دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا جو اُن ساتھ کھڑے ہوئے اور ایسی من گھڑت کہانیوں پر یقین نہیں کیا،آپ میری طاقت ہیں اور ہم اسے دیکھیں گے کیونکہ آخر میں حق کی فتح ہوتی ہے۔
گزشتہ چند دنوں کے دوران ثنا جاوید کے خلاف شوبز انڈسٹری کے متعدد افراد کی جانب سے بدتمیزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں،ثناجاوید کے نامناسب رویے سے متعلق سوشل میڈیا پر اس وقت شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں کی جانب سے کی جانے والی متعدد پوسٹس وائرل ہیں۔
ماڈل منال سلیم نے نام لیے بغیر کہا تھا کہ وہ مزیدکسی اداکارہ یا سیلبرٹی کے ساتھ کام نہیں کریں گی اور کوئی کلائنٹ انہیں ایسا کرنے کی درخواست بھی نہ کرے،


جس کے بعد میک اپ آرٹسٹس نے واضح کیا کہ منال سلیم کےساتھ یہ رویہ ثنا جاوید نے اپنایا اور یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ثنا جاوید نے کسی کے ساتھ بدتمیزی کی ہو بلکہ ان تمام لوگوں نے ثناجاوید کے ساتھ اپنے برے تجربات شیئر کیے اور ثنا جاوید کو غیر پیشہ ورانہ اداکارہ قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1501579996409868296
https://twitter.com/x/status/1501652663729016837
https://twitter.com/x/status/1501586035075174403
https://twitter.com/x/status/1501886053304655876
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sana-jvd-legl.jpg