
نیب ملتان نے وزیراعظم شہباز زشریف کو سوالنامہ اور طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے تھے لیکن 3 سالوں میں کرپشن کے ثبوت نہ ملنے پر انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین میں ترامیم کے بعد 13 جماعتی حکومتی اتحاد کی طرف سے کرپشن انکوائریاں بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیب نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف 2مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دی ہے،
نیب نے دونوں مقدمات کی انکوائریاں 2019ء کے دوران بہاولپور میں 14ہزار400 کنال سرکاری اراضی منتقلی کے حوالے سے شروع کی تھیں جس میں نیب ملتان نے وزیراعظم شبہازشریف کو سوالنامہ اور طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے تھے لیکن 3 سالوں میں کرپشن کے ثبوت نہ ملنے پر انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔انکوائریاں بند کرنے کی منظوری چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے دی۔
دوسری طرف قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے خلاف بھی 2مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اس حوالے سے نیب ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات میں کہا گیا کہ کرپشن کے ثبوت نہیں ملے۔ وفاقی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے انکوائری بند کی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے نیب انوسٹی گیشن ختم کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔ وفاقی وزیر قانون نے نیب انویسٹی گیشن خارج کرانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔مسلم لیگ ن کے رہنمائوں رانا مشہود اور شاہنوار رانجھا کے خلاف بھی نیب انکوائری بند کی منظوری دی گئی ہے۔
نیب قوانین میں تبدیلی کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی کارروائی ختم کی گئی تھی جسے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس بند کرنے کے بعد ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/NAB-shebaz-rana-sna.jpg