
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ترجمان اظہر مشوانی نے ٹویٹ پر بتایا کہ ان کے والد دو روز سے ایجنسی کی تحویل میں ہیں، ایجنسیاں اہلخانہ کو بار بار فون کرکے میری گرفتاری کے لیے پیش ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
اظہرمشوانی کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا تھا، اس دوران 73 سالہ والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا گیا تھا،
ٹوئٹر پیغام میں اظہرمشوانی کا کہنا تھا کہ پچھلے 12 گھنٹے میں ہمارے گھر پر 3 چھاپے مارے گئے،تیسرے چھاپے میں میرے 73 سالہ ضعیف والد اور کالج پروفیسر بڑے بھائی کو اغوا کر کے لے گئےجن کا کوئی پتہ نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1656896011220992000
انہوں نے مزید کہا یہ وہی نامعلوم افراد ہیں جنہوں نے رمضان میں 8 دن بغیر کسی وجہ اور جرم کے مجھے اغوا کر کے رکھا۔
اس سے پہلے اپریل میں پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا اظہر مشوانی کو اغوا کرلیا گیا، انکی سوشل ٹیم کے اہم رکن اظہر مشوانی کو ان کے گھر کے باہر سے اغوا کرلیا گیا تھا، اس حوالے سے عمران خان نے بھی ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا اظہر مشوانی کو حکومتی اداروں کی جانب سے اغواکیا گیا ہے اور ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا سکا ہے کہ وہ کہاں ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا اظہر مشوانی کو تحریک انصاف نے خود غائب کیا ہے اور الزام حکومت پر لگا رہی ہے،گمشدگی کے ایک ہفتے بعد پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کی بخیریت گھر واپس آگئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/azhairhhasiah.jpg