تیل کمپنیوں ، ڈیلرز کے مارجن مزید اضافہ, عوام ریلیف سے محروم

1dealmarhskkmsjk.png

نگران حکومت نے پٹرول و ڈیزل میں غریب عوام کی بجائے تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کو ریلیف دے دیا,پٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کر دیا گیا۔ تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے اور ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔

پٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے , پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے، ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہو گیا,16 ستمبر کو بھی پٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 88 پیسے بڑھایا جا چکا ہے,16 ستمبر کو بھی پٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 88 پیسے بڑھایا جا چکا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا,وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئی ہیں,وزارت خزانہ کے مطابق روپےکی قدر میں بہتری سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرول پر لیوی 60 روپے اور ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
 

Back
Top