تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر، شمالی وزیرستان سے نئے ذخائر دریافت

10%D9%88%D8%A7%D8%B2%DB%8C%D8%B1%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86%DA%AF%D8%A7%D8%B3.jpg


شمالی وزیرستان میں بنوں ویسٹ بلاک سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ہے ۔

ترجمان ماڑی پٹرولیم کے مطابق شمالی وزیرستان میں تیل وگیس کی پہلی دریافت ہوئی ہے۔ نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ نئی دریافت سے ملک میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1531973540857139200
ترجمان کے مطابق مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔ قبل ازیں رواں سال جنوری میں خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ اس دریافت کا اندازہ گذشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑا قرار دیا جا رہا ہے ۔

https://twitter.com/x/status/1532013826815561728
جب کہ پاکستان کی سب سے بڑی تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی او جی ڈی سی ایل نے کہا ہے کہ کے پی میں لکی مروت کے قریب ولی بلاک میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ولی بلاک کے ذخائر کو ناشپا فیلڈ میں پائے جانے والے ذخائر کے برابر سمجھا گیا ہے۔ ناشپا کے ذخائر 95 ایم ایم بی او ای کے برابر ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1531906792665620481
 

tempting

Councller (250+ posts)
تین سو بیرل کو ۳۶۵ سے ضرب دیں۔ بنا ایک لاکھ، ہر بیرل پر ۵۰ ڈالر بچیں تو بنے ۵۰ لاکھ ڈالر۔ سال کے پانچ ملین ڈالر کی بچت۔ ہاہاہا
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
تین سو بیرل کو ۳۶۵ سے ضرب دیں۔ بنا ایک لاکھ، ہر بیرل پر ۵۰ ڈالر بچیں تو بنے ۵۰ لاکھ ڈالر۔ سال کے پانچ ملین ڈالر کی بچت۔ ہاہاہا
we could use to get 36 billion dollar needed for the next year
The american puppets couldn't even get 1 bn USD from Biden. Now the country will default anytime
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
تین سو بیرل کو ۳۶۵ سے ضرب دیں۔ بنا ایک لاکھ، ہر بیرل پر ۵۰ ڈالر بچیں تو بنے ۵۰ لاکھ ڈالر۔ سال کے پانچ ملین ڈالر کی بچت۔ ہاہاہا
یہ صرف ایک ذخیرے سے بچت ہوگی پھر بھی پچاس لاکھ ڈالر بھی کم نہیں ہوتے دو سو ارب پاکستانی
 

Awami Awaz

Senator (1k+ posts)
چلو اب تیل نکل آیا ہے جلدی سے آزادی کا اعلان کرو۔ اور کھپتان کو وزیراعظم بناو
 

Back
Top