
حکمران ایک طرف تو ملک کے عام شہریوں کو قانون پر پابندی کرنے کی نصیحتیں کرتے نظر آتے ہیں تو دوسری طرف ان کے بچے قانون نام کی کسی چیز کو ماننے سے ہی انکاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر برجیس طاہر کے بیٹے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ خطرناک ڈرائیونگ اور تیز رفتاری کرنے سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ وارڈنز انہیں گاڑی روکنے کا اشارہ کرتے رہے۔
برجیس طاہر کے بیٹے ثاقب برجیس نے ٹریفک وارڈن کی طرف سے خطرناک ڈرائیونگ اور تیزرفتاری کرنے سے روکنے پر گاڑی اس پر چڑھا دی اور مزاحمت کرتے رہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ واقعہ شمالی چھائونی کے قریب ایک ٹریفک سگنل پر پیش آیا جہاں تیزرفتاری سے گاڑی چلانے پر ٹریفک وارڈنز نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تھا۔
ثاقب برجیس نے گاڑی روکنے کے بجائے وارڈنر کو گاڑی کے نیچے کچلنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں، اس نے اپنا تعارف ایک سیاسی شخصیت کے بیٹے کے طور پر کروایا، ثاقب برجیس کالے رنگ کی کار میں سوا تھا جس میں اس نے ٹریفک وارڈن کو کچلنے کی کوشش کی۔
ٹریفک پولیس کی طرف سے ثاقب برجیس کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کے لیے استغاثہ دائر کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں، قانون کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملزم ثاقب برجیس کے والد برجیس طاہر سابق وفاقی وزیر وگورنر گلگت بلتستان رہ چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1809191996545774063
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12barjejejsjtahirikkskjs.png