تہران میں حجاب کے قانون کی خلاف ورزی پر ترک ایئر لائنز کا دفتر بند

hijab11h1.jpg


ایران کے دارالحکومت تہران میں خواتین کے حجاب سے متعلق قانون کی خلاف ورزی پر ترک ایئر لائنز کا دفتر بند کردیا گیا ہے۔

ایران کے خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک ایئر لائنز کے عملے میں شامل خواتین نے ایران میں لازمی قراد یئے گئے حجاب کو پہننے سے انکار کیا جس پر پولیس نے انہیں وارننگ جاری کی تاہم ملازمین کی جانب سے مزاحمت سامنے آنے پر دفتر کو ہی سیل کردیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے ملازمین کے رویے کی وجہ سے دفتر سیل کیا۔

خیال رہے کہ ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد خوخواتین کے حجاب پہننے کو لازم قرار دیا گیا تھا، ستمبر 2022 میں اس قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کی گئی 22 سالہ لڑکی دوران حراست ہلاکت کے بعد ایران بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے تاہم یہ احتجاج کچھ عرصے پر ہی محیط رہا اور ختم ہوگیا تاہم کچھ ایرانی خواتین نے اس قانون کو چیلنج کرنے کی کوشش کی۔

ایران کی انتظامیہ کی جانب سے حجاب کے قانون کی خلاف ورزی پر گزشتہ برسوں میں دوکانیں، ریستوران ، فارمیسی اور دیگر عوامی مقامات کو سیل کردیا گیا ہے۔
 

Back
Top