
سینئر صحافی واینکر پرسن کاشف عباسی نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت ایسا کوئی کام کرنا چاہتی ہے کہ موجودہ چیف جسٹس اپنی مدت ملازمت پوری نا کرسکیں، ایسی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
خبررساں ادارے جی این این کے پروگرام"خبر ہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ شائد حکومت ایسا کچھ کرنا چاہتی ہے یا جان بوجھ کر ایسی خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ چیف جسٹس اپنی مدت ملازمت پوری نا کرسکیں، توہین پارلیمنٹ اور استحقاق کمیٹی میں تین لوگوں کو طلب کرنے کی باتیں بھی ہوسکتا ہے صرف پیغام رسانی ہو اور حقیقت میں ایسا کچھ نا ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اگر آپ پیچھے نہیں ہٹے اگر یہ معاملات نہیں رکے تو ہم اس حد تک بھی جاسکتے ہیں، حکومت اس وقت عدالتوں پریشر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔
کاشف عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کو مذاکرات کے حوالے سے یقین دہانیاں کروائی گئیں تھیں، تاہم مذاکرات ہوئے نہیں، یقین دہانی کروانے والوں کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹیاں پیچھے سے ہٹ گئیں، مذاکرات کرنے کی نا نیت ہے نا حکومت کرنا چاہتی ہے یہ بس ایک وقت گزارنے کی ایک کوشش تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن تک ایک چیز واضح ہے کہ حکومت نے اپنی جگہ سے نہیں ہلنا، حکومت نے آج سپریم کورٹ یہ پیغام دیا کہ آپ پنچائت نہیں ہیں، ہم وہ کریں گے جو ہمیں پارلیمنٹ کہے گی، خبریں تو یہ بھی ہیں کہ توہین پارلیمنٹ پر تین شخصیات کو استحقاق کمیٹی میں طلب کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔
سینئر صحافی نے کہا کہ ایسی خبریں بھی اسلام آباد میں رات سے گردش کررہی ہیں کہ ججز کے خلاف حکومت کچھ کرسکتی ہے، میں اس پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتا، ن لیگی حلقے ان خبروں کی تصدیق بھی کررہے ہیں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kashifabasaah.jpg