توشہ خانہ کیس: جج ہمایوں دلاور کے کنڈکٹ پر سنگین سوالات اٹھنے لگے

judhaahhaha.jpg

توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے چار گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے گواہ طلبی کی درخواست مسترد کردی اور آج دن گیارہ بجے حتمی دلائل طلب کر لئے

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم کردیا کل حتمی دلائل طلب کر لئے اور ساتھ ہی کہا ہے اگر کسی فریق نے دلائل نا دئیے تو فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا

اس پر صحافیوں اور وکلاء نے جج ہمایوں دلاور کے کنڈکٹ پر اہم سوالات اٹھادئیے، انکا کہناتھا کہ یہ توشہ خانہ کیس 190 کی سپیڈ سے چلایا جارہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ جج کو فیصلہ سنانے کی بہت جلدی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کیس سننے سے بہتر تھا کہ فیصلہ ہی سنادیتے، بہت سے صحافیوں نے کہا کہ جس طرح کا جج کا کنڈکٹ ہے، ہمیں معلوم ہے کہ فیصلہ کیا آنا ہے

ڈاکٹر بابراعوان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس ویسے ہی چلایا جارہا ہے جیسا کیس مولوی مشتاق نے ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف چلایا تھا۔ آج صفائی کے گواہ غیر ضروری قرار دے کر، بیان لکھے بغیر مسترد کردیئے گئے۔ یہ انصاف کا عدالتی قتل ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1686700219910565888
انتظار پنجوتھہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ سیدھی طرح لکھتے کہ ملزم کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں کیونکہ مجھے فیصلہ موصول ہوچکا ہے اور حکم آچکا کہ کہ فوراً سنا دو، اس حکم نامے کو پڑھ فواراً خیال کربلا کی طرف گیا جہاں امام حسین ع کے قاتلوں نے کہا تھا کہ جلدی قتل کرو کہیں عصر کی نماز قضا نہ ہوجائے
https://twitter.com/x/status/1686684787640000513
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں انصاف کے نام پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے بھی اپنے آپکو بڑا سمجھا جا رہا باقی سب کو آپ ایک طرف رکھیں لیکن اکاونٹنٹ کو کیسے کہہ سکتے کہ وہ متعلقہ گواہ نہیں ۔آپکے ہر الزام کا جواب ہمارے اس ریکارڈ میں ہے جو اکاونٹنٹ کے زریعے ریکارڈ پر آئیگا شائد خوف یہ ہے کہ گواہ آ گیا تو کیس میں کچھ بچے گا ہی نہیں اس لیے عجلت ہے

صحافی وقاص اعوان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ آج ہی سنا دیتے اتنی تکلیف کی کیا ضرورت ہے پہلی بار ایسا جج دیکھا جو 190 کی سپیڈ پر جا رہا ہے مطلب گواہوں کا عدالت پیش کرنے کےلیے ایک گھنٹے کی مہلت سبحان اللہ
https://twitter.com/x/status/1686675423797653504
جس پر ثاقب بشیر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹرائل کے دوران تیز اسپیڈ میں اتنے بڑے "لُوپ ہولز"ہیں جب اپیلوں میں سامنے آئیں گے سب حیران رہ جائیں گے لیکن بظاہر ایسے لگتا ہے ایک دفعہ جیسا تیسا ٹرائل سزا نااہلی ہونا نوشتہ دیوار ہے
https://twitter.com/x/status/1686676936565669888
صحافی محمد عمیر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ توشہ خانہ میں ہمایوں دلاور سے گھناؤنا کردار چیف جسٹس عامر فاروق کا ہے۔توشہ خانہ میں جتنی درخواستیں دائر ہوئی بیشتر پر کوئی فیصلہ نہیں دیا تاکہ درخواست گزار سپریم کورٹ کا فورم استعمال نہ کرسکے۔اسے چیف جسٹس اسلام آباد بنانے کے لئے جوڈیشل کمیشن کا ہنگامی اجلاس کروایا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1686697644570136577
اعجاز بٹر ایڈوکیٹ نے لکھا کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ کا سب سے بڑا تماشہ لگایا جا رہا ہے ہمیں توشہ خانہ کیس میں اپنے حق میں گواہی دینے کا موقع بھی نہیں دیا گیا کیوں کہ جج ہمایوں دلاور کے پاس صرف کل کا دن ہے اور یہ ہرصورت عمران خان کوکل نااہل کرنا چاہتے ہیں تا کہ وہ اگلاالیکشن نالڑسکیں۔
https://twitter.com/x/status/1686673598289711104
عبدالغفار ایڈوکیٹ نے تبصرہ کیا کہ جج ہمایوں دلاور دفعہ 193 ضابطہ فوجداری پڑھ لیں وہ توشہ خانہ کیس کسی صورت سن ہی نہیں سکتے جب تک مجسٹریٹ پرائیویٹ کمپلینٹ سیشن عدالت کو ریفر نہ کرے اور یہ استغاثہ مجسٹریٹ نے ریفر نہیں کیا ڈائریکٹ دائر ہوا ہے اسلیئے قابل اخراج ہے _
https://twitter.com/x/status/1686612261601992704
ایڈوکیٹ عبدالمجید مہر نے کہا کہ جج ہمایوں دلاور کو فوری منصف کے عہدے سے ہٹاکر اس کا اپنا احتساب کیا جانا ضروری ہے ایسے لوگوں کا منصف کے عہدوں پر بیٹھنا نظام انصاف ،آئین وقانون کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے
https://twitter.com/x/status/1686673625074851840
رپورٹر عادل سعید عباسی نے لکھا کہ بظاہرجس طرح کی پھرتیاں جج ہمایوں دلاور دکھا رہے ہیں لگتا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ لکھا ہوا ہے بس سنانا باقی ہے
https://twitter.com/x/status/1686673525157806080
احمد بیگ کا کہنا تھا کہ نو اپریل کے بعد سے ہمیں پتہ تھا لیکن آج جج ہمایوں دلاور نے باضابطہ طور پر عمران خان کا حقِ وفاع ختم کردیا ہے ایک طرف پانامہ جیسے اوپن اینڈ شٹ کیس میں آخری دن تک جج کہتے رہے کہ ایک کاغذ ہی دکھا دو اور دوسری طرف ملک کے سب سے بڑے لیڈر کو جعلی کیس میں اپنے گواہ تک پیش نہیں کرنے دیے
https://twitter.com/x/status/1686689210827145216
جنید کا کہنا تھا کہ ہمایوں دلاور ذہنی طور پر ایک unstable انسان ہے جسے خان نے outsmart کیا تو ننگی بےشرمی پر اُتر آیا ہے۔۔۔۔۔اور باقاعدہ کینگرو ٹرائل چلا رہا ایسے بےغیرتوں کی عدالت ، انصاف کے نام پر سیاہ دھبہ ہے آج 12 بجے گواہوں کی لسٹ مانگی اور اب کہتا ہے 1:30 بجے گواہ پیش کرو اس تکلف کی ضرورت ہی کیا ہے، سیدھا فیصلہ سنا دو
https://twitter.com/x/status/1686649022029627392
 

Waqar1988

Minister (2k+ posts)
all the cases he has headed in his career should be revisited because this harami is compromised and i am sure he has taken bribe in the past aswell
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
all the cases he has headed in his career should be revisited because this harami is compromised and i am sure he has taken bribe in the past aswell

Woh toh iskay maathay per likh'kha hai keh Naa-laiq honay kay saath saath Rashi bhee hai.
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

MUNIRA DALA aur iss ki BUZDIL BEGHAIRAT TEAM Insaf ka Qatal Kar rehi hai​

Agar inhei roaka na gaya tu —— Yeh Qaom hamaisha kay liye GHULAMI mein dhakayal di jaye gi —— THIS IS AN EXPANSION OF MILITARY EMPIRE​

GHALEEZ FOUJ MUST BE STOPPED​

 

Back
Top