توانائی شعبے میں پاکستان کو کتنے سو ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے؟

tawn1n11.jpg


ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے سینٹرل ایشیا ریجن اکنامک کوآپریشن انرجی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی،جس میں کہا گیا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے جیسے شدید مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کو توانائی کے شعبے میں ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کے مسائل ہیں،پاکستان میں توانائی کا شعبہ ایکسپلوریشن نہ ہونے کے باعث درآمدی فیول پر منحصر ہے، پاکستان میں 3.0 ٹیرا واٹ بجلی متبادل توانائی کے ذرائع سے پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق2015 سے پاکستان میں متبادل توانائی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے،پالیسی کے فقدان کے باعث پاکستان میں ایکسپلوریشن میں سرمائے میں فقدان ہو رہا ہے،2019 میں پاکستان میں مقامی تیل کی پیداوار 40 لاکھ ٹن تھی،پاکستان میں سالانہ گیس کے ذخائر میں بتدریج کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ توانائی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان سالانہ 15 لاکھ ٹن کوئلہ درآمد کر رہا ہے، پاکستان میں تقریبا 3 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں۔

اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ رقم سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور دیگر منصوبوں پر خرچ ہوگی، پاکستان کو 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا قرض دے گا، رقم کا کچھ حصہ اے ڈی بی اور جاپان کی طرف سے گرانٹ کے طور پر دیا گیا ہے۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
BS.
Pakistan needs no investment Just enforcement of law. Make all non payers comply. If they dont pay, cut off their power. Problem solved.

Only problem is, PPP and PMLN are the biggest benefactors of this scheme, and this willc ontinue.
 
Last edited:

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
اگر شریف یا زرداری حکومت ہو تو ۱۵۵ ارب ڈالر کی نیٹ انویسٹمنٹ کے لئے ۲۰۰ ارب ڈالر چاہیئے ہونگے جبکہ ۴۵ ارب ان کی جیبیں گرم کرنے کے لئے بھی ضروری ہونگے۔​
 

Masud Rajaa

Siasat member
It is crucial for people to become aware of the situation before it is too late. A rogue military group has taken control of the country and is working for external powers to divide the nation and disarm its nuclear weapons. It is important for people to wake up and take action before it is too late
 

Back
Top