
مانسہرہ کے رہائشی جنونی شخص کی بیوی نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ کیا تو شوہر آپے سے باہر ہو گیا اور غصے میں بیوی سمیت 4 خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے نواحی علاقے اوگی میں ساجد نامی شخص نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے والی بیوی کو سسرال کے گھر جا کر قتل کر دیا۔ ملزم سسرالیوں کے گھر داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے گھر میں موجود چار خواتین گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئیں۔
چاروں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جن کی لاشیں پولیس نے قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیں جہاں ان لاشوں سے متعلق مزید قانونی اور ضابطے کی کارروائی کی گئی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین میں ملزم ساجد کی بیوی، ساس اور دو سالیاں شامل ہیں۔
واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے تاہم کچھ ہی گھنٹوں میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی نے اس سے علیحدگی کیلئے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ اس لیے ملزم نے یہ گھناؤنا قدم اٹھایا۔
پولیس کا کہنا ہے ملزم سے مکمل طور پر تفتیش کرنے کے بعد 18 مارچ کو اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کیا جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/crimehaahsa.jpg