تم کھلاڑی، میں کوچ، مریم نواز کے طنزیہ ٹویٹ پر دلچسپ تبصرے

marm11n221.jpg


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کا نام لیے بغیر سوشل میڈیا پر طنزیہ ایک بیان جاری کیا ہے۔

مریم نے ٹوئٹر پر والد نواز شریف کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہسنا ہے تم کھلاڑی ہو، تم سے مل کر خوشی ہوئی، میں کوچ ہوں۔

مریم نواز نےپاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کا نام نہیں لیا لیکن مریم نواز کا اشارہ عمران خان کی طرف ہی تھا کیونکہ وہ ماضی میں کھلاڑی رہ چکے ہیں اور لیجنڈ آل راؤنڈرز میں شمار ہوتے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1473970974517174279
مریم نواز کے والد نوازشریف بھی کھلاڑی رہ چکے ہیں اور پاکستان ریلوے کی جانب سے ایک میچ بھی کھیل چکے ہیں لیکن پہلے ہی میچ میں زیرو پر آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے کھیل کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

مریم نواز کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب طنز کیا اور کہا کہ نوازشریف کے کوچ تو جنرل ضیاء اور جنرل جیلانی رہ چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1474220635576487952 https://twitter.com/x/status/1474090789579853849 https://twitter.com/x/status/1474006351823130629
سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز کبھی اپنے والد کو نیلسن منڈیلا بناکر پیش کرتی ہیں، کبھی امام خمینی اور اب نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ وہ کوچ بناکر پیش کررہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1474102817585512449 https://twitter.com/x/status/1474114479667376147 https://twitter.com/x/status/1474016921582510080
سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف سیاست کا تو نہیں لیکن کرپشن، فراڈ، بے ایمانی کا کوچ ہوسکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1474025159572877322 https://twitter.com/x/status/1474023121011474432 https://twitter.com/x/status/1474073726937358336 https://twitter.com/x/status/1474002412084019205
 

Back
Top