تم زرداری کے جوتے برابر بھی نہیں، بہرمند تنگی اور سیف اللہ ابڑو آمنے سامنے

saifull1h111i.jpg


چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی زیرصدارت آج ہونے والے سینٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم کی تقریر کے دوران حکومتی بینچز سے شور شرابہ کے باعث ایوان مچھلی بازار میں تبدیل ہو گیا۔

اجلاس کے دوران رہنما پیپلزپارٹی بہرمند تنگی نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم آصف علی زرداری کے جوتے کے برابر بھی نہیں جبکہ اس موقع پر رہنما پی پی پلوشہ خان بھی نشست سے اٹھ کر شور شرابہ کرتی رہیں۔

سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ایک نظریے کی وجہ سے سے کھڑے ہیں لیکن ملک بھر میں فسطائیت کا بازار گرم کر دیا گیا ہے اور کوششیں کی جا رہی ہے کہ آزاد آوازوں کو دبا دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کا رویہ قابل مذمت ہے، فواد احمد چوہدری نے کوئی قانون نہیں توڑا، ایسا لگتا ہے کہ ان کے تبصرے سے الیکشن کمیشن کا دل ٹوٹا، فواد پر کریک ڈائون انتہائی شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی غیرجانبداری کو اپنا الیکشن کمیشن کا کام ہے جبکہ ان فیصلوں سے جانبدار کا تاثر ابھر رہا ہے۔ انتخابات کا کہا جاتا ہے تو الیکشن کمیشن کی تیاری نہیں ہوتی جبکہ فوج یہ نہیں کہتی کہ جنگ کی تیاری کیلئے وقت درکار ہے! الیکشن کمیشن کو بھی ہر وقت تیار رہنا چاہیے لیکن ایسا لگ نہیں رہا۔

شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے متنازع شخص کا انتخاب کیا گیا اس کے باوجود کے ہمارے تحفظات موجود تھے، محسن نقوی کس کس فرنٹ مین رہے؟ اب یہ نظر آ جائے گا! ایسے شخص کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری سے الیکشن منتازع بنانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 مئی کے کرداروں پر مشتمل نگران سیٹ اپ جان بوجھ کر لایا گیا۔ فواد چودھری کے حوالے سے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات کو ہوا میں اڑایا گیا جبکہ اسے ہتھکڑی لگا کر سفید چادر میں ایسے عدالت میں لایا گیا جیسے وہ کوئی دہشت گرد ہے جبکہ رائوانوار جیسے کردار وکٹری کا نشان بناتے باہر آرہے ہیں، حکومت سیاسی مخالفین کو گرانے پر سارا زور لگا رہی ہے۔

بہرہ مندتنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو خان کہنا پٹھانوں کی توہین ہے،انہوں نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم آصف علی زرداری کے جوتے کے برابر بھی نہیں
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Beharmand tangi is right. The only thing he knows about is Zardari's shoes. In his eyes nothing in the world is worth more than Zardari's shoes. Zardari's shoes is everything for the zehni ghulam.