
کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی چوک میں مبینہ نیوی کمانڈر کی بہن کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس افسر نے خاتون کے خلاف مقدمہ تو درج کرا دیا مگر ساؤتھ زون پولیس ملزمہ کو گرفتار نہ کر سکی۔
ڈی ایس پی اشتیاق آرائیں اپنے محکمے میں بھی اصول پسند اور ڈسپلن کے پابند افسر سمجھے جاتے ہیں اور ایک اچھی ساکھ کے حامل افسران میں شمار ہوتے ہیں۔
گزشتہ دنوں شہری خاتون نے ڈی ایس پی سے فینسی نمبر پلیٹ کی روک تھام پر بدتمیزی کی تھی اور انہیں گالیاں دیتی اور تھپڑمارتی رہیں جبکہ ڈی ایس پی اشتیاق نے خاتون ہونے کی وجہ سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور اپنے ہی محکمے سے انصاف کے منتظر ہیں۔
ٹریفک ڈی ایس پی اشتیاق کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں تھپڑمارنے والی خاتون کا رشتہ دار آتا ہے اور وردی میں ملبوس اسکا بیٹا دھمکیاں دیتا ہے
https://twitter.com/x/status/1621598527972335620
جس میں وہ ڈیوٹی پر مامور اہلکار سے وردی پر بیجز نا ہونے پر برس پڑے ۔اہلکار کو اس سے پہلے بھی بیجز لگاکر ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کی گئی تھیں ۔
https://twitter.com/x/status/1621786250025009152
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ متاثرہ ڈی ایس پی ایک اہلکار کو کھری کھری سنارہےہیں اور اسے کہہ رہے ہیں کہ آپ ایسے آجاتے ہیں جیسے گدھے آتے ہیں، شرم آنی چاہئے۔
اہلکار کے نامناسب جواب پر ڈی ایس پی اشتیاق نے اہلکار کی کافی سرزنش کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ghaihnssihs.jpg