
وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں بجلی اور گیس کی قیمتیں سن کر تسلی ہوئی۔ انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے برطانیہ آ کر تھوڑی سی تسلی ضرور ہوئی ہے کہ کوئی ایسا ملک ہے جہاں پر بجلی اور گیس کی قیمتیں پاکستان سے بھی کئی گنا زیادہ بڑھ گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے پاکستان میں رہنے والوں کو کم سے کم قیمت پر توانائی میسر ہو تاکہ ان کے کاروبار چلیں اور صنعتیں چلیں۔ جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں کے حوالے سے برطانیہ اور پاکستان کا موازنہ کرنے پر سوشل میڈیا پر خرم دستگیر پر تنقید بھی کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر توانائی کی جانب سے پالیسی بیان ہے۔ انہوں نے وزیر توانائی کے بیان کو شرمناک بھی قرار دے دیا۔
https://twitter.com/x/status/1603287409550131200
حمادظہر نے تبصرہ کیا کہ پاکستان اور برطانیہ کی فی کس آمدن میں فرق بتانے والے لوگ آج کل نظر نہیں آ رہے۔
https://twitter.com/x/status/1603359058962030594
قبل ازیں انہوں نے کہا کہ قوم کو مہنگائی اور بیروزگاری کے تحفے دینے والے آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ مسلم لیگ ن ہمیشہ کی طرح ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نکالے گی۔ عمران خان ملک میں افراتفری پھیلانے کی بجائے فوری اسمبلیاں توڑیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے کہنے پر کوئی بھی صوبہ اسمبلی نہیں توڑے گا۔ مسلم لیگ ن و اتحادی حکومت کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔ عوام کو سستی بجلی اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ملک میں نئے گرڈ اسٹیشن اور بجلی کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khurrmaahh.jpg