
ترک صدر طیب اردگان کا حیران کن اقدام۔۔ اعلان ہوتے ہی لیرا کی قدر میں 30 فیصد اضافہ
تفصیلات کے مطابق ترک صدر کے اقدام کے بعد لیرا کی قدر میں 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ج س پر معاشی ماہرین بھی حیران رہ گئے ہیں۔
ترک کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد ترک صدر طیب اردگان نے ترک عوام کے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنے پر پابندی عائد کردی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ترک کرنسی کی قدر میں ڈرامائی طور پر 30 فیصد اضافہ ہوگیا۔
کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد اردوان سرکاری ٹی وی پر اپنی نئی اقتصادی تجاویز کا اعلان کرنے کے لیے آئے تو اس وقت لیرا 10 فیصد نیچے ٹریڈ کر رہا تھا۔ نئی معاشی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ترک صدر نے ترک عوام کو اپنی بچت کسی بھی غیرملکی کرنسی میں تبدیل کرنے سے روک دیا
واضح رہے کہ ترک صدر طیب اردگان شرح سود میں اضافے کے مخالف تھے۔ ترکی کے سرکاری ٹی وی پر چلنے والے ترک صدر کے بیان کے مطابق مسلم عقیدے نے انہیں شرح سود میں اضافے سے روک رکھا ہے۔
ترک چینل کے مطابق ترک صدر کا کہنا تھا ہم شرح سود میں کمی کرتے جارہے ہیں، مجھ سے کسی اور چیز کی توقع نہ رکھیں، بحیثیت مسلمان میں وہی کروں گا جو ہمارا دین کہتا ہے۔
رجب طیب اردوان نے ماضی میں بھی کہا تھا کہ ان کے نزدیک شرح سود مہنگائی کو کم کرنے کے بجائے اس میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/turk-lira11.jpg