
ترکیہ کےشہر استنبول کی اعلی عدالت نے مشہور ٹی وی مبلغ عدنان اوکترا کو جنسی زیادتی اور کسی کی آزادی ضبط کرنےسمیت دیگر جرائم میں 8 ہزار 658 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
ترکی کےخبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس عدنان اوکترا کو نوعمر بچوں سے جنسی زیادتی، دھوکہ دہی، سیاسی وفوجی جاسوسی کی کوشش ، جنسی زیادتی اور دیگر جرائم میں ایک ہزار 75 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم عدنان اوکترا نے اس فیصلے کواعلی عدالت میں چیلنج کردیا، استنبول کی اعلی عدالت نے اس فیصلے کو مسترد کردیا ۔
مقدمے کی دوبارہ سماعت کے بعد اعلی فوجداری عدالت نے انہیں جنسی زیادتی، کسی کو آزادی سے محروم کرنےکے الزام میں 8ہزار 658 سال قید کی سزاسنادی ہے، مقدمات میں نامزد دیگر 10 ملزمان کو بھی اتنی ہی سزاسنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عدنان اوکترا ترکی میں ایک فرقے کے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، اپنے پروگرامز کی وجہ سے وہ تنازعات کا شکار رہےہیں۔
ترکیہ کے مذہبی رہنماؤں نے ان کی باقاعدگی سے مذمت کی تھی،2018 میں ان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے انہیں مالیاتی جرائم یونٹ نے تحقیقات کیلئے گرفتار بھی کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عدنان اوکترا ایک پروگرام کے دوران غیر اخلاقی لباس پہنےدرجنوں خواتین کے درمیان بیٹھے تخلیقیت اور قدامت پسند اقدار سے متعلق تبلیغ میں مصروف تھے جس کے بعد ان کے خلاف ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/turk1h1i11h.jpg