
آج ترکیہ میں عام انتخابات ہورہے ہیں، بدترین زلزلے جس میں ہزاروں افراد کی اموات ہوئیں، ہزاروں عمارتیں اور املاک تباہ ہوگئیں، اسکے باوجود ترک صدر نے انتخابات کو ملتوی نہیں کیا اور جمہوری عمل کوجاری رہنے کا حکم دیا۔
ترکیہ کے علاوہ آج تھائی لینڈ میں بھی عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ تھائی لینڈ میں ایوان نمائندگان کی 500 نشستوں پر اپنے امیدواروں کے انتخابات کے لیے 5 کروڑ 20 لاکھ ووٹرز عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے
کچھ روز قبل بھارتی ریاست کرناٹکا میں بھی عام انتخابات ہوئے جس میں کانگریس سادہ اکثریت سے جیت گئی، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے الیکشن ملتوی کرنے کیلئے یہ نہیں کہا کہ قومی اسمبلی اور ریاستی الیکشن اکٹھے ہونے چاہئیں۔
نریندر مودی کی وزارت اعظمیٰ کے دوران گزشتہ دو سالوں سے کئی ریاستوں میں انتخابات ہوچکے ہیں لیکن مودی نے ان الیکشن کو یہ کہہ کر نہیں روکا کہ قومی اسمبلی اور ریاستوں کے انتخابات اکٹھے ہونے چاہئیں ورنہ ملک ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔
آج سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پنجاب اسمبلی میں الیکشن نہ ہوچکے، حکومت نے جواز یہ تراشا کہ الیکشن کیلئے فنڈز نہیں ہیں اور فوج ڈیوٹی کیلئے دستیاب نہیں ہے، مگر عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد حکومت کو پنجاب میں فوج بلانا پڑی اور حکومت کا یہ بہانہ بھی ختم ہوگیا۔
شہباز حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن بار بار ملتوی کررہی ہے اور جواز یہ دے رہی ہے کہ اگر پنجاب میں الیکشن ہوئے اور جو بھی حکومت بناگیا وہی اگلی بار وفاقی حکومت بھی بنائے گا۔
پی ڈی ایم جماعتیں یہ جواز بھی دے رہی ہیں کہ اگر پنجاب میں الیکشن ہوا تو چھوٹے صوبوں کی حق تلفی ہوگی اور ملک ٹوٹ جائے گا۔
سپریم کورٹ کے حکم کو نہ ماننے پر حکومت پر توہین عدالت کی تلوار لٹک رہی ہے جس پر پی ڈی ایم نے کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/supekahsiah.jpg