تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی ہال کیوں دستیاب نہیں ہوسکے گا؟

asdqh1h1i21.jpg


عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی ہال دستیاب نہیں ، ہال اور لابیز میں تزئین وآرائش کا کام جاری

نجی چینل کے مطابق قومی اسمبلی کا سیشن کرانے کیلئے قومی اسمبلی کا ہال فوری طور پر دستیاب نہیں ہے کیونکہ قومی اسمبلی کے ہال اور لابیز میں تزئین وآرائش کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کیخلاف جلد ہی قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک نہیں لا پائیں گی

قومی اسمبلی ہال میں 23؍ مارچ کو او آئی سی کا اجلاس ہوگا۔ ہال پر کام کچھ روز قبل شروع ہوا تھا اور رواں ماہ میں مکمل نہیں ہو سکتا جس کا مطلب ہے ک اپوزیشن رواں ماہ تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کرپائے گی۔

اس پر صحافی نسیم زہرہ کا کہنا تھا کہ بات یہ ہے کہ قومی اسمبلی کا ہال کسی بھی سیشن کیلئے دستیاب نہیں ہوگا۔ آفیشلز کے مطابق یہ اوآئی سی اجلاس کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1496118960957571074
نسیم زہرہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی ہال 16 مارچ سے پہلے دستیاب نہیں ہوگا اور اسکا کنٹرول وزارت خارجہ کو دیا جائے گا، اسلئے قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔نسیم زہرہ نے اسے ایک حکومت کا پلان قرار دیا۔

انصارعباسی کے مطابق جب اسپیکر قومی اسمبلی سےرابطہ کیا تھا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایت کی ہے کہ 5 مارچ تک کام مکمل کرلیں۔

اسپیکر اسد قیصر کے مطابق قومی اسمبلی ہال کو او آئی سی کے آئندہ اجلاس کیلئے تیار کیا جا رہا ہے جو 23؍ مارچ کو منعقد ہوگا۔ یہ پاکستان کیلئے ایک شاندار موقع ہوگا۔

انصارعباسی کے مطابق جب اُن سے پوچھا گیا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں آئندہ دنوں میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں تو کیا ہوگا تو اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ وہ سیکریٹریٹ سے پوچھیں گے کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ قومی اسمبلی اور اس کی لابیوں کی عدم دستیابی کی صورت میں کہیں اور سیشن منقعد کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
 

Back
Top