
دنیا نیوز کے اینکر کامران شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے لندن سے گرین سگنل مل چکا ہے۔
کامران شاہد کے مطابق نوازشریف نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ملانا ہے ملائیں، حکومتی اتحادیوں کو ملائیں، پیپلزپارٹی اور باقی جماعتوں کو ملائیں۔کچھ بھی کرکے اس حکومت کو چلتا کریں۔
کامران شاہد کا مزید کہنا تھا کہ میں اس سوال کا جواب نہیں دے سکتا کہ شہبازشریف کو کہیں اور سے بھی گرین سگنل ملا یا نہیں۔
انکے مطابق نواز اور شہباز میں سے کسی کو معلوم نہیں کہ بڑے گھر والے کیا چاہتے ہیں اور کس کیساتھ ہیں، دونوں کو کہیں سے گرین سگنل نہیں ملا۔
سینئر صحافی کے مطابق نوازشریف چاہتے ہیں کہ عمران خان نومبر تک نہ جائیں اور اس سے پہلے ہی چلے جائیں اور جو فوج میں تبدیلیاں ہونی ہیں وہ نہ کرسکیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بے نظیر نے صرف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا تو حکومت بدل گئی، جب نادیدہ قوتیں کام کرتی ہیں تو لانگ مارچ کا اعلان ہی کافی ہوتا ہے تو معاملات ٹھیک ہوجاتے ہیں یا پلٹ جاتے ہیں۔
کامران شاہد کا کہنا تھا کہ اگر ترین گروپ ہی متحرک ہوجائے تو یہی تحریک عدم اعتماد کیلئے کافی ہے۔ آپ نے دیکھا کہ سینٹ الیکشن میں 12 لوگ پلٹ گئے تو یوسف رضاگیلانی جیت گئے اور وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑگیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamrani1i13113.jpg