
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی انور تاج اور فضل محمد کو کرپشن کیسز میں باعزت بری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی انور تاج اور فضل محمد ، رکن صوبائی اسمبلی خالد خان و دیگر کے خلاف کرپشن کیسز کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔
اینٹی کرپشن عدالت کےجج صلاح الدین نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا اور صوبائی وزیر فضل شکور ، ایم این اے انور تاج، ایم این اے فضل محمد، ایم پی اے خالد خان اور محمد عارف کو باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنادیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ممبران اسمبلی کے خلاف مزید کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی لہذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ اس کرپشن کیس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت محکمہ تعلیم کے 29 ملزمان کی ضمانت بھی منظور ہوگئی ہے، صوبائی وزیر، اراکین اسمبلی اور محکمہ تعلیم کے اافسران پر غیر قانونی بھرتیوں کا الزام تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/election-pakistan.jpg