
تحریک انصاف کے ایم این اے ناصر خان موسیٰ زئی نے تحریک انصاف چھوڑ کر جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے ناصر موسی زئی سے ملاقات کی اور جے یوآئی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر ناصر موسی زئی نے سینیٹر مولانا عطا الرحمان کی دعوت قبول کرلی۔
ناصر موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق گورنر شاہ فرمان نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کرلیا گیا تھا۔ پارٹی کا اختیار سابق گورنر شاہ فرمان کے پاس تھا، پارٹی میں ایسے حالات بن گئے تھے کہ چلنا مشکل تھا۔
واضح رہے کہ ناصر موسیٰ زئی 2018 میں تحریک انصاف کے ایم این اے بنے تھے، اس سے قبل وہ مسلم لیگ ن میں تھے، بعدازاں اے این پی کا حصہ بنے اور 2018 سے قبل ہی تحریک انصاف سے آملے۔
ناصر موسیٰ زئی نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے این اے 129 سے تقریبا 50 ہزار ووٹ لئے تھے جبکہ وہ 2017 میں تحریک انصاف کےایم این اے ارباب عامر سے شکست بھی کھاچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nasirm1-11.jpg