
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا ہے اور تمام عہدیداروں کو فارغ کردیا گیا ہے۔
فوادچوہدری نے یہ بھی بتایا کہ تحریک انصاف کی ایک نئی آئینی 21 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک، محمود خان، مراد سعید، اسد قیصر، علی امین گنڈاپور شامل ہوں گے جبکہ پنجاب سے شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، فواد چودھری، خسرو بختیار، چودھری سرور، سیف نیازی، عامر کیانی اور عثمان بزدار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے کمیٹی میں جمالی صاحب، قاسم سوری اور سندھ سے عمران اسماعیل اور علی زیدی کو شامل کیا گیا ہے۔ چیف آرگنائزر سمیت تمام عہدیداروں کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کے بعد نئی تنظیم سازی کی جائے گی۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اس 21 رکنی کمیٹی میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے ہی خاندان کو نوازدیا اور کارکنوں کو نظرانداز کرکے انہیں ٹکٹس دلوادیں جن میں اسد قیصر، علی امین گنڈاپور، پرویز خٹک شامل ہیں جبکہ سیف اللہ نیازی اور عامرکیانی بھی شامل ہیں جن سے پارٹی کارکن ہمیشہ خائف رہتے ہیں۔
سیف اللہ نیازی، عامرکیانی اور اعجازچوہدری پر ماضی میں پیسے لیکر ٹکٹس دینے اور اپنے منظور نظرافراد کو ٹکٹس دینے کےالزامات لگتے رہے ہیں جبکہ شیریں مزاری پر اسکے غیر متحرک ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس کمیٹی پر سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ جو خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی شکست کے ذمہ دار ہیں ، جنہوں نے ٹکتس اپنے رشتہ داروں کو دلوادئیے ، پارٹی کیلئے کچھ نہیں کرتے، انہیں ہی اس کمیٹی کا حصہ بنادیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کارکن جن لوگوں کے احتساب کا مطالبہ کررہے تھے ،جن لوگوں کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کررہے تھے ، ان تمام لوگوں کو نئی کمیٹی میں شامل کر کے خان صاحب نے ایک نیا لالی پاپ دیدیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1474352322658639878
سوشل میڈیا صارفین نے علی امین گنڈاپور ، سیف اللہ نیازی، عامرکیانی، شیریں مزاری اور دیگر پر بھی سوالات اٹھائے، انکا کہنا تھا کہ انہیں کمیٹی میں لینا مذاق ہے۔
https://twitter.com/x/status/1474351439711399938
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ہم خوش ہورہے تھے کہ سیف اللہ نیازی اور عامرکیانی کی چھٹی ہوگئی لیکن یہ دوسری طرح واپس آگئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1474355088852459573
https://twitter.com/x/status/1474355330041761793
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/core-1-11.jpg