تحریک انصاف کی صوبائی صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد اعجازچوہدری کا مطالبہ

ijzz1121.jpg

تحریک انصاف پنجاب کی پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد اعجازچوہدری کا مطالبہ

کچھ روز قبل زیراعظم نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو تحلیل کردیا، تمام ممبران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا جن میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازچوہدری، سیف اللہ نیازی، عامر کیانی اور دیگر شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اعجازچوہدری کی جگہ شفقت محمود کو پنجاب کا صدر بنادیا جبکہ پرویزخٹک کو خیبرپختونخوا، علی زیدی کو سندھ اور قاسم سوری کو بلوچستان کا پارٹی صدر مقرر کردیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنادیا گیا۔

اعجازچوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پی ٹی آئی تنظیموں کی تحلیل کے بعد آئین سازی کے لئیے وسیع تر مشاورت کی جائے اور عبوری عہدیداران کی موجودگی میں انٹرا پارٹی الیکشن ہو،ای وی ایم کو بھی استعمال کیا جانا چاہئیے۔

https://twitter.com/x/status/1476121730363977729
اعجازچوہدری نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین جناب عمران خان کے فرمان کے مطابق پی ٹی آئی کو ایک ادارہ بنایا جائے۔

اعجازچوہدری کے بیان پر ایک سوشل میڈیا صارف نے جواب دیا کہ لیکچر ایسے جھاڑ رہے ہیں آپ جیسے آپ نے پی ٹی آئی کو پنجاب میں دو تہائی اکثریت دلوائی ہو .

https://twitter.com/x/status/1476123211066748932
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اعجازچوہدری سے کہا کہ سر آپ تنظیم سے دور رہیے گا حکومت میں ہونے کے باوجود آپ نے ضمنی اور بلدیات میں پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا

https://twitter.com/x/status/1476136414932783105
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اعجازچوہدری کی بات سے اتفاق کیا۔

https://twitter.com/x/status/1476127764436688896 https://twitter.com/x/status/1476124853111558147
 

Back
Top