تحریک انصاف کیلئے نئی مشکل،بلے کے نشان کیلئے ایک اور پارٹی میدان میں آ گئی

6awmampaotnbatysy.png

پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے کو ایک بار پھر خطرہ لاحق ہوگیا ہے، ایک دوسری سیاسی جماعت نے بلے کا انتخابی نشان حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہم عوام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کرکے "بلے" کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی استدعا کی ہے، پارٹی نے موقف اپنایا کہ تحریک انصاف چونکہ انٹراپارٹی انتخابات کروانے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے بلے کا نشان خالی ہے۔

ہم عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد امجد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بلے کا نشان نا تو کسی پارٹی کو الاٹ کیا گیا ہے اور نا ہی کسی پارٹی نے اس کا مطالبہ کیا ہے ، تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ ہوچکے ہیں، ہم عوام پاکستان پارٹی کو تاحال کوئی نشان الاٹ نہیں کیا گیا،براہ کرم بلے کا نشان ہماری پارٹی کو الاٹ کیا جائے۔


خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کیلئے23 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے ہیں، الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا انتخابی نشان دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کیا ہے۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
سارے عمرانی بلے نکال کر لے آیں گے اور اس پالتی کا بلے سے پھینٹا لگایں گے -- انہوں سےسمجھا کیا ہوا ہے
😡
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
It's so stupid. I mean Bat symbol is currently with PTI.

EC wanted PTI to do intra-party election again because they didn't like the one they did 6 month ago.
PTI did a new one. a front man of N-league challenged the election, the hearing will start next week. so on what basis is a new party demanding a symbol which is currently not available. It can only become available if EC rejects intra-party election of PTI and asks them to do again.
 

Back
Top