
خیبپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست کیوں ہوئی؟رپورٹ تیار کرلی گئی ہے،رپورٹ کے تحت ارکان قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پروجوہات پر مبنی رپورٹ تیار کی گئی ہے،جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی شکست کی بنیادی وجہ مہنگائی کے علاوہ بڑے اندرونی اختلافات تھے، بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو سپورٹ نہیں کیا گیا۔
یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی، گورنر، صوبائی اور وفاقی وزراء نے اپنے منظور نظرافراد کو ٹکٹ دلوائے اور موروثی سیاست تحریک انصاف کو لے ڈوبی ہے۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعلی محمود خان کی قریبی صوبائی وزراسے مشاورت جاری ہے،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالف امیدواروں کو سپورٹ کرنے پر دو ارکان قومی اسمبلی اور چار ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا،رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس آج ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے فیز میں غلطیوں کا اعتراف کرلیا تھا،انہوں نے کہا تھا کہ غلطیاں کیں اس کی قیمت بھی چکائی،جبکہ عوام بھی کہہ چکے ہیں کہ مہنگائی کے باعث پی ٹی آئی کو شکست ہوئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kpk-deat1123.jpg
Last edited by a moderator: