تحریک انصاف کا کامران شاہد،عادل شاہزیب کے ٹاک شوز میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

boycothh1i11h21.jpg

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پالیسی کے مطابق پی ٹی آئی کا کوئی بھی نمائندہ کامران شاہد، منیب فاروق اور عادل شاہ زیب کے زیر اہتمام کسی بھی ٹاک شو میں شرکت نہیں کرے گا۔

انہوں نےمزید کہا کہ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے گزشتہ روز اجلاس میں کیا گیا۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ مقاصد کے لیے تینوں اینکر پرسنز کے رضاکارانہ استعمال نے ان صحافیوں کی شبیہ کو بری طرح داغدار کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1716770872311128555
انکے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان افراد کی پیروی (فالو)اور حمایت واپس لے لیں۔

واضح رہے کہ کامران شاہد نے کچھ ہفتے قبل عثمان ڈار کا انٹرویو کیا تھا جس میں انہوں نے عمران خان پر الزامات لگائے تھے جبکہ عادل شاہزیب نے صداقت عباسی کا انٹرویو کیا تھا۔

اسی طرح منیب فاروق نے شیخ رشید کا انٹرویو کیا تھا۔ان سب افراد کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہیں اغوا کرکے ان سے گن پوائنٹ پر انٹرویو لئے گئے۔
 

Back
Top