پریس کانفرنس کرکے بھی جان نہ چھوٹی: تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
مسرت جمشید چیمہ کا کنا ہے کہ انکے شوہر جمشید اقبال چیمہ صاحب کو آج پھر گرفتار کر لیا گیا ہے. یہ دراصل پریس کانفرنس کرنے والوں کو پیغام ہے کہ آپ سیاست بھی چھوڑ دیں تو بھی آپ کے ساتھ مال غنیمت والا سلوک جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا حق ہے کہ ہم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں اور ہمیں اس سے بھی محروم رکھا جارہا ہے.
پہلے ہمارے ساتھ جیل میں سیاسی قیدیوں کی بجائے جنگی قیدیوں والا سلوک روا رکھا گیا.