
صحافی عدیل وڑائچ کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ میں فارن فنڈنگ ثابت نہ ہو سکی
تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پبلک کردی گئی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے 33 کروڑ روپے ظاہر نہیں کئے جبکہ میڈیا پر یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ تحریک انصاف نے 53 بنک اکاؤنٹس چھپائے لیکن صحافی عدیل وڑائچ کے مطابق یہ حقیقت نہیں ہے
ان کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر نے غیر ملکی فنڈنگ کا الزام لگایا جو سکروٹنی کمیٹی میں ثابت نہیں ہو سکا، معاملہ اب پانچ برس میں 33 کروڑ روپے کو ظاہر کرنے یا نہ کرنے پر آ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1478322656667648004 https://twitter.com/x/status/1478323648121430020
عدیل وڑائچ کےمطابق کمیٹی کی رپورٹ میں بیرون ملک سے حاصل ہونے والے چندے یا فنڈز کو ممنوعہ قرار نہیں دیا گیا
صحافی کے مطابق میڈیا میں غلط رپورٹ ہو رہا ہے کہ تحریک انصاف کے 63 اکاؤنٹس ہیں جبکہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ بتاتی ہے کہ سات بنکوں میں کل 26 اکاؤنٹس تھے
https://twitter.com/x/status/1478328213277450242
واضح رہے کہ میڈیا پر رپورٹ ہورہا تھا کہ پی ٹی آئی نے 2008 سے 13 تک 77 میں 53 بنک اکاونٹ چھپائے،31 کروڑ روپے کے فنڈز الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے،پی ٹی آئی اکاونٹس میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
https://twitter.com/x/status/1478344495150374913
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pti-fror11.jpg
Last edited by a moderator: