
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں تباہ کن زلزلے کے باعث انتخابات موخر نہیں کیے جائیں گے ۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان نے حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کو تباہ کن زلزلے کےبعد کے مسائل اور آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ترک صدر نے واضح طور پر انتخابات کو موخر کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زلزلے کا بہانہ بنا کر صدارتی اور پارلیمانی انتخابات موخر کرنےکا نہیں سوچ رہی، تباہ کن زلزلے کے باوجود انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، انتخابات کیلئے14 مئی کی تاریخ تجویز کی گئی ہے جو کہ بالکل حتمی ہے۔
خیال رہے کہ ترکی میں 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے نے ملک کے ایک بڑے حصے کو شدید متاثر کیا تھا، اس سانحے میں 44 ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے تھے، زلزلےکے باعث ترکیہ میں سینکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/turkhaaiah.jpg