
تاجروں نے بندرگاہوں پرخام مال کے سیکڑوں کنٹینرز چھوڑنے کا مطالبہ کردیا،تاجر برادری نے کہا کمرشل بینک زرمبادلہ کا جواز بنا کر دستاویزات کلیئر نہیں کررہے اور خام مال کی ایل سی اوردیگر دستاویزات کی کلیئرنس نہ ملنے پراربوں روپے مالیت کا مال خراب ہورہا ہے۔
تاجروں نے مؤقف اپنایا کہ فارماسوٹیکل کمپنیزکو بھی خام مال کی کمی کا سامنا ہے جب کہ خام مال کی قلت کی وجہ سےلوہےکی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوگا۔
ایک ہفتے قبل کراچی کی بندرگاہوں پر پیاز، ادرک اور لہسن کے سینکڑوں کنٹینرز پھنس گئے تھے، ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بعد کمرشل بینکوں نے ایل سی کھولنا کم کی ہے جس پر پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن نے وزارت تجارت کے سیکریٹری کو خط لکھا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbaz-ss-pakistan-str.jpg