بی جے پی نے کنگنا رناوت کے متنازعہ بیان سےاظہار لاتعلقی کردیا

kanganaan1.jpg


بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) نے اداکارہ اور بی جے کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کے کسان قوانین سے متعلق دیئے گئے متنازعہ بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے قومی ترجمان جے ویر شیر گل نے پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کے بیان کو غیر منطقی ااور بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پنجاب میں وزیراعظم نریندر مودی کے اچھے کاموں کو ایسے بیانات سے نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنگنا رناوت کے ایسے بے بنیاد الزامات سے پنجاب کے کسانوں اور سکھ برادر کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کے پنجاب اور پنجابیوں کیلئے کیے گئے فلاح و بہبود کے کاموں کو پہنچا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے حال ہی میں ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے تین منسوخ شدہ زرعی قوانین کو دوبارہ لاگو کرنےاور کسانوں کو خود ان کی بحالی کا مطالبہ کرنے کی بات کی تھی۔

اس بیان کے بعد کنگنا رناوت اور ان کی جماعت شدید تنقید کی زد میں آگئی تھیں، شدید ردعمل آنے کے بعد بی جے پی نے کنگنا رناوت سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کنگنا کے بیان کو ذاتی قرار دیا ۔

شدید عوامی ردعمل اور پارٹی کے لاتعلقی کے اظہار کے بعد کنگنا رناوت نے عوام سے معافی مانگی اور کہا کہ اپنی رائے کو آئندہ پارٹی کی پالیسی کے مطابق رکھیں گے۔


 

Back
Top