
صوبہ بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت نے وفاقی حکومت کی جانب سے نظرانداز کئے جانے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اس ضمن میں بی اے پی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر جان محمد جمالی سمیت اراکین سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی وزرا نے شرکت کی۔
https://twitter.com/x/status/1490690087591596033
بلوچستان عوامی پارٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بڑا اتحادی ہونے کے باوجود بی اے پی کو اس کا جائز مقام نہیں دیا جا رہا۔ باپ وفاق میں پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کرکے تھک چکی ہے، جب کہ وفاقی کابینہ میں بی اے پی کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق مطالبات پورے نہ ہونے، تحفظات دور نہ کرنے کی صورت میں بی اے پی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1bapaledgi.jpg
Last edited: