بیٹے کی وفات سے ایک روز قبل حبیب اکرم نے کیا کہا تھا؟

habib11.jpg


معروف اینکر حبیب اکرم کے صاحبزادے انتقال کرگئے۔۔ صحافی حبیب اکرم کے صاحبزادے نوعمر تھے۔ ان کے انتقال کی تاحال وجہ سامنے نہیں آسکی۔

حبیب اکرم کے صاحبزادے کی وفات پر مختلف شخصیات نے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے بلنددرجات کیلئے دعا فرمائی۔

اپنے بیٹے کی وفات سے قبل حبیب اکرم نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد اپنے بچوں کے ساتھ سفر کرنے کا موقع ملا۔ دوران سفر ایک بیٹا مجھے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو اور دوسرا پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے پر قائل کرتے رہے۔

حبیب اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بیگم صاحبہ، بیٹی اور میں خاموش ہی رہے۔ خاموش "اکثریت" فیصلہ کن ہو سکتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1475696032109539329
واضح رہے کہ حبیب اکرم ملک میں ہونیوالے الیکشنز پر گہری نظر رکھتے ہیں، الیکشن سے قبل انکے کئے گئے سروے بہت مقبول ہیں اور انکے نتائج کم وبیش حبیب اکرم کے سروے کے مطابق ہی نکلتے ہیں۔

حبیب اکرم الیکشن 2018، مختلف ضمنی الیکشنز اور بلدیاتی الیکشنز پر عوام کی رائے پر مبنی سروے کرچکے ہیں ۔وہ عوامی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں، عوام کا موڈ کیا ہے؟ عوام کس کے حق میں ہیں، کس کے مخالف ہیں؟ وہ اکثر اپنی آراء کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بندہ اگر چاہے تو اب بھی اکثریت کو زبان دے سکتا ہے۔ کسی کے انتقال سے اکثریت خاموش نہیں ہو جایا کرتی
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
اس کو بچے بتاتے رہے ہیں
یہ اندھا ہے اسے حق سچ اور ڈکیتی میں فرق نظر نہیں اتا
بندا منافق ہو تو ایسی ہی باتیں کرتا ہے
جہاں تک اس کے بچے کی وفات ہے الله ایسا دکھ کسی کو نہ دے
اور صبر کی توفیق دے بچے معصوم ہوتے ہیں الله جنت میں جگہ دے گا.
 

Back
Top