
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی اکلوتی بیٹی سماویہ کو لندن میں طبیعت خرابی پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بچی کی طبیعت ناساز ہے اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
نجی میڈیا نے حمزہ شہباز کی بیٹی کی طبیعت ناسازی کے حوالے سے خبر دی جس کے مطابق لندن میں کئی دن سے فیملی کے ہمراہ موجود حمزہ شہباز کی صاحبزادی سماویہ اسپتال میں داخل ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ کی بیٹی کی طبیعت کافی خراب ہے اور بچی کا آپریشن بھی کیا گیا ہے۔
نجی چینل نیو نیوز کا دعویٰ ہے کہ سماویہ کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد حمزہ شہباز کے لندن میں قیام کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔ جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کی بیٹی کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1559798309526843394
واضح رہے کہ حمزہ شہباز کے ہاں شادی کے 20 برس بعد 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور بچی پیدائش کے وقت سے ہی عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8hamzadaughterlondonwali.jpg