بیٹنگ،باؤلنگ میں مشکل کیا؟بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کی عمران خان کی مثال

23bumarhahaimsmksjkdjk.png

بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے سابق پاکستانی کپتان عمران خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا ۔

تفصیلات کے مطابق جسپریت بمراہ نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران کرکٹ میں بیٹسمین اور باؤلرز کے درمیان موازنہ کیا اور باؤلنگ کو بیٹنگ کے بہ نسبت مشکل کام قرار دیتے ہوئے اس کی مثالیں پیش کیں اور اس دوران انہوں نے عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس سمیت دنیا کے دیگر عظیم کھلاڑیوں کا بھی حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں باؤلرز کا کام مشکل ہوتا ہے وہ بلے کے پیچھے نہیں چھپتے، باؤلرز ہوشیار ہوتے ہیں کیونکہ ان کو بیٹسمین کو آؤٹ کرنا ہوتا ہے، باؤلرز فلیٹ وکٹ کے پیچھے بھی نہیں چھپتے۔

بھارتی باؤلر نے کہا کہ ہم پر کافی چیزوں کا انحصار ہوتا ہے، اور اگر کسی میچ میں شکست ہوجائے تو الزام بولرز پر آتا ہے، میں نے پیٹ کمنز کو کپتانی کرتے ہوئے دیکھا اور بچپن میں وقار یونس اور وسیم اکرم کی کپتانی دیکھی، ہمارے کپل دیو نے بھارت کو جبکہ عمران خان نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بولرز ہوشیار ہوتے ہیں۔


انہوں نے اس انٹرویو میں روہشت شرما کی کپتانی پر بھی بات کی اور کوچ ایم ایس دھونی کی جانب سے ملنے والی سپورٹ پر بھی اظہار خیال کیا ۔
 

Back
Top